the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
مالیگاؤں بم دھماکہ 2006 ء میں باعزت بری ہونے والے 8 مسلم نوجوانوں کے خلاف مہاراشٹر حکومت کی ہائی کورٹ میں اپیل مسلم دشمنی کا ثبوت ہے۔ جب کسی معاملے میں مسلم نوجوانوں کو عدالت سے رہائی ملتی ہے تو حکومت اس کے خلاف ضرور اپیل کرتی ہے۔ یہ مسلمانوں کے ساتھ حکومت کی دوغلی پالیسی کا نتیجہ ہے ۔ اس قسم کی برہمی کا اظہارمہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے حکومت کے مسلمانوں کے ساتھ سوتیلا سلوک پر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سناتن سنستھا کے ارکان جب عدالت سے ثبوتوں کی عدم دستیابی کے سبب باعزت رہا ہوجاتے ہیں تو سرکار اسے چیلنج نہیں کر تی ہے اور نہ ہی ان کے خلاف عدالتوں میں پختہ ثبوت پیش کئے جاتے ہیں۔ مالیگاؤں بم دھماکہ 2006 ء اپنی نوعیت کا ایک منفرد کیس ہے جس میں پہلے مہاراشٹر اے ٹی ایس اس کے بعد سی بی آئی اور پھر این آئی اے نے از سر نو اس معاملے کی تحقیقات کی۔ اس میں پایا کہ مسلم



نوجوانوں کا کوئی قصور نہیں ہے بلکہ یہ بم دھماکہ ہندو انتہا پسند تنظیم نے ہی کیا ہے۔ اس کا اعتراف آر ایس ایس پرچارک سوامی اسیما نند نے بھی کیا تھا جس کے بعد ہی این آئی اے نے عدالت میں مسلم نوجوانوں کو ضمانت دیدی تھی اور پھر ان نوجوانوں کو باعزت بری کر دیا گیا تھا ۔ قومی سلامتی ایجنسی ( این آئی اے ) نے باقاعدہ طور پرمالیگاؤں بم دھماکہ 2006 ء میں ان مسلم نوجوانوں کو کلین چٹ دیدی تھی جس کے بعد ہی عدالت نے انہیں رہا کیا ہے ایسے میں ہائیکورٹ جا کر سرکار کا اس فیصلہ کو چیلنج کر نا کھلی مسلم دشمنی ہے۔ سرکاریں چاہے کانگریس ، این سی پی کی ہو یا بی جے پی کی مسلمانوں کے ساتھ اس کی دو رخی پالیسی ہمیشہ ہی رہی ہے مالیگاؤں بم دھماکہ 2008 ء کی ملزمہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر سمیت دیگر ملزمین کو راحت دی جا رہی ہے۔ اب تک لیفٹیننٹ کرنل پروہت کو معطلی میں بھی تنخواہ مل رہی ہے اس کے برعکس مسلمانوں کے ساتھ حکومت کا سوتیلا رویہ معنی خیز ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.